آم کی آئس کریم تیار کریں۔

آم جس کو تمام پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے آم ایک انتہائی ذائقے دار پھل ہے جس کے استعمال کرنے کے مختلف طریقے ہیں کچھ لوگ اس کا جوس بنا کر پیتے ہیں تو کچھ ویسے کاٹ کر کھاتے ہیں مگر آج ہم آپ کو ایک اور نیا طریقہ بتانے جارہے ہیں کہ آم کی آئس کریم کیسے تیار کرنی ہے۔
ترکیب اجزاء:
چار عدد کٹے ہوئے آم لے لیں ان کے ساتھ 2کپ کریم کے لے لیں اس کے بعد کنڈینسڈ ملک 1کین یعنی 14اونس لے لیں اس کے بعد 1عدد آم چھوٹے کیوبز میں لے لیں آخر میں ڈیڈھ کپ پھینٹی ہوئی کریم کے لے لیں۔

بنانے کی ترکیب:
ایک بلینڈر لیں اور اس میں 4کٹے ہوئے آم 1کین آپ کنڈینسڈ ملک ڈالیں اس کے بعد 2کپ کریم اس میں شامل کرکے اس کو اچھی طرح بلینڈ کریں۔ اس کے بعد ایک ائیر ٹائٹ ٹن لیں اور اس میں بھر کر فریزر میں رکھ دیں۔
آئس کریم جب آدھی سیٹ ہوجائے تو فریزر سے نکال کر اس کو ایک مرتبہ پھر پھینٹیں اس کے بعد پھر اسے فریزر میں رکھ دیں۔ یہ عمل مزید 3مرتبہ کریں۔ اس کے بعد رات بھر کے لیے اس کو فریزر میں چھوڑ دیں۔
صبح اٹھ کر نکالیں تو یہ اب آپ کی لذت بھری مینگو آئس کریم تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں