اسپاٹی فائی کو پاکستان میں کس طرح استعمال کیا جائے۔۔؟

آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائی نے پاکستان میں اپنی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اسپاٹی فائی نے دو روز قبل اپنی سروس پاکستان سمیت 80ممالک میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب کمپنی نے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نائیجیریا سمیت مختلف ممالک میں اپنی سروس کے آغاز کاباقاعدہ اعلان بھی کردیا ہے۔
پاکستان میں اسپاٹی فائی سروس استعمال کرنے والے صارفین ایک ماہ اسپاٹی فائی مفت استعمال کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں اس کے استعمال کی ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔
صارفین کو سروس استعمال کرنے کے لیے ہر ماہ 299روپے لازمی ادا کرنا ہوں گے جبکہ فیملی پیکج کے تحت صارف کو ہر ماہ 479روپے ادا کرنا ہوں گے۔
فیملی پیکج لینے والے صارفین کے آئی ڈی کو چھ لوگ مختلف ایڈریس سے استعمال کرسکیں گے جبکہ 390روپے ماہانہ ادا کرنے پر دو صارفین سروس استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔
صارفین پلیٹ فارم پر معروف گلوگاروں، پاڈ کاسٹرز کے علاوہ شئیر کردہ آڈیو ٹریک سن سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے طالب علموں کے لیے بھی خصوصی پیکج متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وہ ہر ماہ 149روپے فیس ادا کرکے سروس استعمال کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں