امتحانات ختم ہونے پر اسکول کو آگ لگادی گئی۔

مصر میں امتحانات ختم ہونے کے بعد طلباء نے اسکول کی عمارت کو آگ لگادی تحقیقات کی جارہی ہیں ملوث طلباء کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے : نائب وزیر تعلیم

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مصری طلباء نے امتحانات ختم ہونے کے بعد اپنے ہی اسکول میں آگ لگادی آگ لگنے کے نتیجے میں اسکول کو غیر معمولی نقصان ہوا۔ دوسری طرف وزارت تعلیم نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن جن طلباء نے اسکول کو نظر آتش کیا ہے ان کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔
ملک کے شمال میں واقع الغربیہ گونری کے المحلہ میں ورکز سٹی اسکول میں تکنیکی ڈپلوموں والے طلباء نے امتحان مکمل کرنے کے بعد اسکول کو آگ لگادی اور اس میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ حکام اس وقت اسکول اور ٓٓآس پاس کی عمارتوں میں نصب نگرانی کیمروں میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے آگ لگانے میں ملوث طلباء کے خلاف کاروائی شروع کردی۔ تکنیکی تعلیم کے امورکے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد مجاہد نے انکشاف کیا کہ وزارت اس وقت واقعے کے حالات اور طالب علموں کے محرکات کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے ہے کہ اس واقعے میں ملوث طلباء کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں