انسٹا گرام نے صارفین کو خوش کردیا ۔

فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام نے ڈیسک ٹاپ کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پرویب برازر کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش کررہا ہے۔ یہ فیچر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نورا کی جانب سے محدود پیمانے پردیکھا گیا اور انہوں نے اس کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔انہوں نے لکھا کہ اب ڈیسک ٹاپ میں بھی انسٹا گرام پر پوسٹ بنائی اور شیئر کی جاسکے گی۔ دوسری جانب فیس بک نے ایک بیان میں اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کردی ہے۔ فیس بک کے ترجمان کرسٹین پائی نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ کئی لوگ اپنے کمپیوٹر سے انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تجربے کی بہتر بنانے کے لیے اب ہم ڈیسک ٹاپ براز کے لئے انسٹاگرام پر فیڈ پوسٹ کرنے کے فیچرز کی آزمائش کو یقینی بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام اپنی ویب ایپ خاص طور پر ڈیسک ٹاپ پر فیچر متعارف کرانے میں کافی سست روی کا شکار رہا ہے۔ انسٹا گرام میں ڈائریکٹ میسجنگ کا فیچر بھی گزشتہ برس دستیاب ہوا تھا۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا پروفیشنلز جو اپنے روزمرہ کے کام کے لیے انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہیں انہیں ڈیسک ٹاپ پر پوسٹیں کے لیے تھرڈ پارٹی ٹولز استعمال کرنا پڑا کیونکہ کچھ چیزوں میں صرف موبائل اپروچ ناکافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں