انٹرنیشنل باکسنگ ایسوی ایشن میں پاکستانی رکنیت معطل ہوگئی۔

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوی ایشن (آئیبا) نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے دو دھڑوں کے انتخابات تسلیم کرنے سے انکار پر ان کی رکنیت معطل کردی آئیبا نے پی بی ایف کو خط لکھا اور خط میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ باڈی نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کرکے ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کے انتخابات 24جنوری کو لاہور میں ہوئے تھے اور خط میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ریاض گروپ نے اپنے انتخابی عمل سے متعلق 2فروری جبکہ خالد محمود گروپ نے 3فروری کو اپنے انتخابی دستاویزات آئیبا کو بھجوائے۔
باکسنگ کی عالمی باڈی نے کہا ہے کہ آئیبا آئین کے آرٹیکل 7.2کے تحت کسی بھی رکن ملک میں دو قومی فیڈریشن کا م نہیں کرسکتے اور پی بی اے کے انتخابات کے لیے طریقہ کار پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
آئیبا نے دونوں گروپس کے انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے خط میں کہا ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہونے تک باکسنگ فیڈریشن کے معاملات کے لیے ایڈہاک کمپنی بنائی جائے گی۔
ٓآئیبا نے خالد محمود اور جہانگیر ریاض گروپ سے ایڈہاک کمیٹی کے لیے دو،دو نامزدگیاں مانگ لیں اور دونوں گروپس کو 15روز کے اندر نامزدگیاں بھجوانے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں