اڑنے والی گاڑیاں کب تک میسر ہوں گی کمپنی نے اعلان کردیا۔

یورپ میں موجود ہنڈائی کمپنی کے سربراہ نے یہ بتایا ہے کہ اڑنے والی گاڑیاں دنیا بھر میں اس دہائی کے اختتام پر عام ہوجائیں گی جس کے بعد روڈوں پر ٹریفک کے ہجوم میں واضح کمی ہوجائے گی اور موجودہ گاڑیوں کے خارج ہونے والے زہریلے مواد کی شرح بھی کم ہوجائے گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیکل کول نے کہا کہ ان کی کمپنی نے اڑنے والی گاڑیوں کے حوالے سے کمپنی کے اندر نمایاں سرمایہ کاری کی ہے ہمارا ماننا ہے کہ اڑنے والی گاڑیاں مستقبل میں ہر جگہ پائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ بس مختصر سا وقت باقی ہے پھر آپ فضاوں میں صرف جہازوں کو نہیں بلکہ گاڑیوں کو دیکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہاں کہ اڑنے والی گاڑیاں ہمارے مستقبل میں اسمارٹ سفر کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

کمپنی نے ان اڑنے والی گاڑیوں کا نام الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ یعنی کہ ایس کے 1کا نام دیا گیا ہے ابتدائی مراحل میں یہ گاڑیاں چار سواریوں کو لے کر فضا میں سفر کریں گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں