ایمازون سے پاکستانیوں کو کیا کچھ حاصل ہوگا۔؟

ایمازون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل کوئی پاکستانی ایمازون میں سیلر کے طور پر رجسٹرڈ نہیں تھا ایمازون دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں روزانہ چھ کروڑ لوگ شاپنگ کرتے ہیں اور اسی طرح ایمازون کی روزانہ سیل 4بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے یہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں 105ملک اپنی پراڈکٹ کو سیل کررہے ہیں ایمازون کی ویلیو 1.7کھرب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔
مگر بدقسمتی سے پاکستان کے لیے اس دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر جگہ نہیں تھی مگر اب قسمت مہربان ہوئی اور ایمازون نے پاکستان کے لیے بند دروازہ کھول دیاہے۔ اب پاکستان کے لوگ پاکستان کی کمپنیز اس پہ رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں اور اپنا سامان ایمازون کے وئیر ہاوس میں رکھوا کر پوری دنیا میں سیل کرسکتے ہیں۔ ایمازون پر آپ کا آرڈر ایمازون خود سیل کرتا ہے۔ اس سے فاہدہ یہ ہوگا کہ آپ پاکستان کی پراڈکٹ کو ایکسپورٹ کرنے جارہے ہیں اور ڈالر کو پاکستان میں امپورٹ کرنے جارہے ہیں۔ ایمازون پر آپ کمپنی کے ساتھ بھی رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں اور کمپنی کے بغیر بھی رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ ایمازون پر اگر آپ نے کوئی غلط چیز بھیج دی تو اس سے سیلر کا نام تو خراب ہوگا ہی ہوگا ساتھ پاکستان کا نام بھی خراب ہوگا۔ اس لیے ہمیں احتیاط کرنا ہوگی اس قسم کی حرکتوں سے تاکہ ہم ایمازون پر اپنا بہترین روزگار کماتے رہیں۔ کیونکہ ایمازون پر اگر آپ نے ہلکی سی بھی مس ٹیک کی تو آپ کی چلتی چلاتی دوکان بند ہوجائے گی۔ ایمازون پاکستان کی لوکل ویب سائٹ کی طرح نہیں ہے کہ جس پر آپ دیکھائیں کچھ اور بھیجیں کچھ یہ تو وہ پلیٹ فارم ہے کہ جس پر پوری دنیا اعتماد رکرتی ہے۔ ایمازون میں آن لائن خریداروں کو پاکستانی برانڈ تک رسائی ملے گی اور یوں پاکستانی برانڈ نہ صرف پاکستان میں بلکہ اقوام عالم تک پذیرائی حاصل کریں گے۔ اگرآپ کے پیسے نہیں اور آپ ایمازون پر کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ سکلز سیکھیں تب آپ اپنے سکلز کی بنیاد پر ایمازون پر کام کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں