بنگلہ دیش نریندرمودی کے خلاف احتجاجات کے باعث ملک بھرمیں فیس بک کو بند کردیا گیا۔

سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم ”فیس بک“ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس کی سروس احتجاج کے باعث بند کردی گئی ہے۔
بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مذہبی سیاسی جماعتوں سے منسلک ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے جس دوران پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کی طرف سے فیس بک کی بندش سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا، تاہم ماضی میں اس نے احتجاج اور مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔
فیس بک نے اپنے بیان میں کہاں ہے کہ بنگلہ دیش میں ہماری سروسز کی بندش سے آگاہ ہیں ہم صورتحال کو مزید سمجھنے کے لیے کام کررہے ہیں اور ہمیں جلد از جلد سروسز کی مکمل بحالی کی امید ہے۔
فیس بک نے اپنے بیان میں مزید کہاں کہ بنگلہ دیش میں جس طرح اس کی سروسز بندکی گئیں اسے اس پر سنگین خدشات ہیں۔ حالانکہ اس وقت کرونا وائرس کی وبا پر قابو پا نے کے لئے مواصلات کا موثر نظام ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں