بھارتی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان اختلافات بڑھ گئے

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی جانب سے ’کسان تحریک‘ سے متعلق ٹوئٹس کرنے اور دیگر مواد شیئر کرنے والے کم از کم 250 اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست پر اگرچہ فوری طور پر درجنوں اکاؤنٹس کو بند کردیا تھا تاہم بعد ازاں مائکرو بلاگنگ سائٹ نے تمام اکاؤنٹس کو بحال کردیا۔

حکومت کی درخواست پر عمل نہ کرنے اور حال ہی میں بھارت میں ٹوئٹر کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

بھارتی حکومت کی خواہش ہے کہ ٹوئٹر ان اکاؤنٹس کو بھارتی سائبر کرائم قوانین کے تحت معطل کرے، جن سے متعلق حکومت نے مائکرو بلاگنگ سائٹ کو ڈیٹا فراہم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں