بھارت کرونا کی تباہ کاریاں چلتی ایمبولینس سے لاش سڑک پر جاگری، ویڈیو نے دل دہلا دیا۔

بھارت میں اسپتالوں اور طبی عملے کی جانب سے کورونا مریضوں سے غفلت اور بے احتیاطی کے واقعات تو معمول تھے ہی لیکن اب لاشوں کی منتقل اور آخری رسومات میں انتطامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کے ایسے دردناک مناظر دیکھنے کو ملے ہیں کہ انسانیت کا سر شرم سے جھک جائے۔
ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں چلتی ایمبولینس سے کورونا مریض کی لاش سڑک پر جاگری۔ کورونا سے ہلاک شخص کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ منتقل کیا جارہا تھا کہ جیسے ہی ایمبولینس اسپتال سے باہر نکلی تو ایمبولینس کا دروازہ کھل گیا اور لاش بڑی بے حرمتی کے ساتھ سڑک پر گر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں