جاز کیش نے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرادیا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف فنٹیک، جاز کیش نے نوعمر صارفین کیلئے ملک کا پہلا ڈیجیٹل اکاؤنٹ (Jazz Cash NextGen Account)متعارف کرا دیا ہے۔ اس اکاؤنٹ سے 12سے 17سال کے نوعمر کے نوجوان اپنے جیب خرچ وصولی سمیت تمام پے منٹس ڈیجیٹل طریقے سے حاصل کرسکیں گے۔ جاز کیش کا ” NextGen”اکاؤنٹ نوجوان اکاؤنٹ ہولڈرز کو آن لائن اور QRکوڈ کے ذریعے ادائیگی، بیلنس لوڈ کرنے سمیت دیگر بہت سی جاز کیش سروسز تک ڈیجیٹل رسائی فراہم کرے گا۔ جاز کیش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایروان گیلبرٹ نے کہا ہے کہ جاز کیش پاکستان میں نمبر ون فنٹیک ہے اور ہمیں فخر ہے کہ نوجوانوں کے لئے ابتدائی زندگی میں ہی بینکاری کا بہترین حل مالی سوجھ بوجھ اور احساس ذمہ داری پیدا کررہے ہیں جو آج کل کے حالات میں بہتر زندگی گزارنے کا ہم ہنر سمجھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں