دنیائے فٹبال کی پانچ بڑی لڑائیاں۔۔؟

فٹ بال کا مطلب ہے فٹ اور بال یعنی پاؤں اور گیند،گویا یہ کھیل پاؤں سے کھیلا جاتا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر رائج ہے اور لاکھوں کروڑوں شایقین ہیں جو اس کھیل کوسب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ فٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جہاں جذبہ اور جوش حکمرانی کرتا ہے یہ جذبہ ہی ہوتا ہے جو اس کھیل کو خوبصورتی میں بدل جاتا ہے جس سے ہر کوئی لطف اٹھاتا ہے۔ چلوں آج آپ کو اس کھیل کی پانچ بڑی لڑائیوں کے متعلق بتاتے ہیں جس میں کھلاڑیوں کے مابین گھمسان کی جنگ ہوئی۔

1۔ لی ڈیوڈ باؤیئر اور کیرن کورنٹی ڈائر کی لڑائی:
لی ڈیوڈباؤئیر ایک انگلش کھلاڑی ہیں اور ان دنوں چیمپئین شپ کلب برمنگھم سٹی کے ہیڈ کوچ ہیں اور کیرن کورنٹی ڈائر ایک انگریزی سابق پیشہ ور فٹ بالر ہیں جنہوں نے ہمیشہ مڈفیلڈ رکی حیثیت سے فٹ بال کھیلا ہے اور اس وقت وہ ایپس وچ ٹاؤن میں U23sکے منیجر ہیں۔ فٹ بال کی تاریخ کا سب سے حیران کن معرکہ باؤلر اور کیرون ڈائر کے درمیان ہوا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے نیو کیسل یونائیٹڈ پچ کے وسط میں لڑائی کرنا شروع کردی یہ خوفناک لڑائی تھی دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کے منہ خون کے فوارے بن گئے تھے، میدان میں موجود کچھ کھلاڑی انہیں الگ کرنے کے لیے بھاک نکلے جبکہ کچھ ان کو حیرت ذدہ دیکھ کر پیچھے کھڑے ہوگئے۔ ان دونوں کو فوراً ریڈ کارڈ کے ذریعے میدان سے نکالا گیا تھا۔

2۔ کلب ایتھلیٹک ڈی میڈ رڈ اور ڈیا گو میراڈونا:
کلب ایتھلیٹک ڈی میڈرڈ، ایس اے ڈی، جسے عام طو رپر انگریزی میں ایتھلیٹک میڈرڈ کہا جاتا ہے یا صرف اتلیٹک یا اٹلی کہاجاتا ہے یہ ہسپانوی پیشہ ور فٹ بال کلب ہے جو میڈرڈ میں مقیم ہے،جو لالیگا میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ کلب وانڈ ا میٹرو پولیٹن اسٹیڈیم میں کھیلتا ہے۔ اور ڈیاگوارمانڈ و میرا ڈونا ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک سابق فٹ بالر کھلاڑی تھے انہیں فٹ بال کی تاریخ کے عظیم اور متنازع ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ڈیا گو میراڈونا نے ایتھلیٹک کے ہر کھلاڑی کو لات ماری میرا ڈونا کے اس رویے کی وجہ سے یہ کھیل فٹ بال کے بجائے کراٹے کا کھیل دکھائی دیتارہا۔ پھر تو میرا ڈونا جیسے بروس لی کی شکل اختیار کرگیا اور اپنے مخالفین کو لاتیں مار مار کر بے حال کرتا رہا۔ یہ فٹبال کی بدترین لڑائیوں میں سے ایک ہے۔

3۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل :
مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل ہر لحاظ سے حریف ہیں اور ہمیشہ رہے ہیں، بہت سے وقت ایسے بھی آئے ہیں کہ دونوں کلبوں کے مابین معاملات گرم ہوجاتے ہیں اور لڑائی چھیڑجاتی ہے۔ ایک میچ میں وائر ا کو متنازعہ ریڈ کارڈ کے میدان سے نکال دیا گیاکیوں کہ اس نے نیسٹلروئی کو کک آوٹ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے مابین جھگڑا شروع ہوگیا، مانچسٹر کے رود وان نیسٹلروئی نے آخری منٹ میں پیلنٹی لگائی اور گول کردیا اس پر آرسنل کے کھلاڑی اس پر چڑھ دوڑے لاتوں، گھونسوں کااندھا استعمال کیا گیا یہ گھمسان کی لڑائی تھی، اور پھر دونوں فریقین کو الگ کرنے میں کچھ وقت لگا۔ اس لڑائی کی پاداش میں دونوں ٹیموں پر ایک ایک میچ نہ کھیلنے کی سزا دی گئی۔

4۔ ڈی لیو راسی اور ایڈیم لجاجی :
ڈی لیوراسی اطالوی فٹ بالر منیجر اور سابق فٹ بالر ہیں جنہوں نے مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیل کھیلا ہے۔ وہ حال ہی میں سیری بی کلب ایسکولی کے ہیڈ کوچ کے طور پر انچارج تھے، ان کے مقابل ایڈیم لجاجی سربیا کے پیشہ ور فٹ بالر ہیں جو بیئکٹا اور سربیا قومی ٹیم کے لیے حملہ آور مڈفیلڈر کے طور پر کھیلتے ہیں۔فٹ بال کی لڑائیوں میں ڈیلیو راسی اور ایڈیم لجاجی کی لڑائی بہت مشہور ہے۔ دونوں کھلاڑی ایک ہی ٹیم کی طرف سے کھیل رہے تھے جانے ایڈیم لجاجی نے میدان سے اپنے منیجر کو کیا کہہ دیا کہ ڈی لیوراسی نے اسے دھر لیا منیجر اور پلیئر میں جھگڑا ہونا ایک غیر معمولی واقعہ ہے لوگوں نے انہیں تیزی سے الگ کردیا او رکھیل ختم ہونے کے قریب ہی ڈی لیوراسی کو برطرف کردیا گیا یہ انتظامی صلاحیتوں کے بدترین ڈسپلے میں سے ایک ہے ۔

5۔ ریال میڈرڈ اور بارسلونا :
جب ریال میڈرڈ اور بارسلونا کا آمنا سامنا ہوتا ہے تو ان کے بیج میں دوستانہ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔ تمام کھلاڑی اپنے خوفزدہ حریفوں پر قابو پانے کے لیے کوشش کرتے ہیں ایک دوسرے کو گھورٹ اور گالیاں تک دینے سے گریز نہیں کرتے۔ ایسا ہی کچھ 2011میں سوپر کوپاڈی ایسپانا میں ہوا تھا۔ مارسیلووائراڈا سلو جونیئر جسے مارسلو کے نام سے جانا جا تا ہے برازیل کے ایک پیشہ ور فٹ بالر ہیں ہو ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ کے لیفٹ بیک کے طور پر کھیلتے ہیں ایک میچ میں مارسلوو نے مخالف کھلاڑی پر حملہ کردیا او راس کا چہرہ بگاڑ کے رکھ دیا اس پر مارسلیو کو سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے جواب میں اوزیل جوکہ ایک جرمن فوٹ بال کھلاڑی ہیں جو انگلش پریمیئر لیگ میں انجمن آرسنل کے لیے اور جرمنی کی قومی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ نے مخالف گول کیپر کو مارنا شرو ع کیا بس پھر کیا ہوا دونوں ٹیموں میں فٹ بال کے بجائے ذاتی جنگ چھیڑ گئی اور مار پیٹ کا طوفان بدتمیزی میں دیکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں