دنیا کا حیرت انگیز فون پیش ہونے کے لیے تیار جانیے کیا کیا خصوصیات ہیں اس میں۔؟

دنیا کو پہلا 20جی بی ریم والا موبائل فون جلد مارکیٹ کی زینت بننے کے لیے تیار۔

زی ای ٹی کمپنی نے دنیا کا پہلا انڈر اسکرین سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون ایکسون 20متعارف کروا دیا۔ اگر دیکھا جائے تو ”ایکسون20“ موبائل فون کی یہ خصوصیات کوئی زیادہ حیرت انگیز نہیں تاہم اب بھی یہ موبائل دنیا کا واحد کمرشل فون ہے جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوا ہے۔

تاہم اب کمپنی زی ٹی ای”ایکسون 30“کو متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے ”ایکسون 30“کا سیلفی کیمرا بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا اور اس کی ٹیکنالوجی کا معیار بھی بہتر ہوگا یعنی کہ چھپا ہوا کیمرہ جیسا کہ اس سے پہلے والے ماڈل میں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر دیکھا جائے تو ممکنہ طور پر یہ موبائل دنیا کا واحد اسمارٹ فون ہوگا جس میں 20جی بی ریم رکھی جائے گی ایک رپورٹ کے مطابق ایکسون 30فون میں 55واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہوگی۔

اب تک مارکیٹ میں 16سے 18جی بی ریم والے موبائل فونز تو آچکے ہیں مگر 20جی بی ریم والا موبائل آجانا اس لیے بھی حیرت ہے کہ اکثر کمپیوٹرز میں بھی ریم میں اتنی طاقت نہیں ہوتی جتنی اس اسمارٹ فون میں آرہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس موبائل فون کو رواں ماہ جولائی میں ہی پیش کیا جاسکتا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک کنفرم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں