دنیا کی بہترین امریکی ملازمت پانی پینے کی لاکھوں روپے تنخواہ آج ہی اپلائی کریں۔

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) پانی پیناکوئی تعجب والی بات نہیں بلکہ یہ تو وہ کام ہے جو دنیا کا ہر انسان دن بھر سردی ہو یا گرمی کئی بار کرتا ہے،جو جسمانی صحت کیلئے تو بہت زیادہ مفید ہے مگر اس سے مالی فائدہ نہیں ہوتا مگر اب ایسا ضرور ممکن ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر دنیا کی سب سے بہترین بلکہ خوا ب جیسی ملازمت آپ کی منتظر ہے۔ اور آپ کو کرنا بھی کیا ہے کرنا بس یہ ہے کہ 8ہفتوں کے لیے روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا ہے اور اس کو پینے کی کم از کم 3ویڈیوز ہر ہفتے سوشل میڈیا ایپس پر پوسٹ کرنا ہے۔

8ہفتوں تک ایسا کرنے پر آپ کو 23لاکھ پاکستانی روپے سے بھی زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ پیشکش ایک کمپنی ہائیڈرنٹ نے کی ہے جس میں آپ کو بس وہی کام کرنا ہے جو آپ روزانہ مفت ہی کرتے ہیں۔ یہ کمپنی پانی میں شامل ہائیڈریشن سپلیمنٹس فروخت کرتی ہے اور چیف تھرسٹ آفیسر کو تلاش کررہی ہے۔ کمپنی کے مطابق آپ کو بس اپنے ناظرین کو کبھی بھی پیاسے ہونے سے بچاتا ہے اور اس کیلئے دن بھر میں 8گلاس پانی پینے سے شروع کرنا ہوگا (کمپنی کے سسپمینٹس کے ساتھ) جس امیدوار کو منتخب کیا جائے گا اسے ہفتہ بھر میں انسٹاگرام یا ٹک ٹاک پر 3ویڈیوز کو پوسٹ کرنا ہوگا یعنی کم از کم اس حوالے سے ضرور مہارت کی ضرورت ہوگی۔

کمپنی کے مطابق مثالی امیدوار ہوگا جو اسپاٹ لائٹ کو پسند کرتا ہے اور نئے ٹرینڈز کو فوری سمجھ لیتا ہوگا، یعنی بہت زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارنا ہوگا۔ ملازمت کیلئے کم از کم 15سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر آن لائن پوسٹ کرنا ہوگی جس میں کمپنی کو ٹیگ کرکے وضاحت کرنا ہوگی کہ آپ کیوں اس ملازمت کے لئے بہترین فرد ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کا عمل ہوگیا ہے اور کامیاب امیدوار کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں