دنیا کے 5بڑے ریکارڈز غیر معروف کرکٹرز کے نام۔

عام طور پر ریکارڈز توہمیشہ بڑے ناموں سے جڑے ہوتے ہیں، لیکن کرکٹ میں چند ایسے غیر معروف کرکٹرز بھی ہیں جنہوں نے غیر معمولی کارہائے انجام دئیے لیکن کرکٹ کے افق پر چمکنے سے قبل ہی یہ لوگ غائب ہوگئے۔
آئیے آج آپ کو پانچ ایسے ریکارڈ کا احوال بتاتے ہیں جو غیر معروف کرکٹرز نے بنائے۔
یہ ایسے کھلاڑی ہیں جن کو لوگ بہت کم ہی جانتے ہیں۔

1۔ رائن ٹین ڈیسپورجیٹ:
یہ جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہیں مگر انہوں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انٹرنیشنل لیول پر نیدر لینڈ کی نمائندگی کی۔ انہیں 2008,2010اور 2011ء ریکارڈ تین مواقع پر آئی سی سی کے ایسوی ایٹ پلیئر آف دی ائیر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔سرڈونلڈ براڈ مین نے دنیا میں سب سے زیادہ اوسط 99.94حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا، لیکن 30ون ڈے میچز میں 1000رنز بنانے کا ریکارڈ رائن ٹین ڈیسیورجیٹ کے پاس ہے۔ رائن نے ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 1541رنز بنائے، جس میں پانچ سنچریاں اور9نصف سنچریاں ہیں۔

2۔ نیدر لینڈ کرکٹ ٹیم:
نیدر لینڈ کی ٹیم نے 2014ء کے ٹی ونٹی ورلڈ کپ میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 189کا ہدف محض 13.5اوورز میں پورا کیا۔ وہ یہ میچ آئر لینڈ کے خلاف کھیل رہے تھے۔ ٹی ونٹی کی اس اننگز میں نیدر لینڈ کی طرف سے 19چھکے مارے گئے۔ ٹی ونٹی کے ایک میچ میں 19چھکوں کا ریکارڈ آج بھی قائم ہے۔

3۔ اے بی ڈی ویلیئرز
جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز کو کون نہیں جانتا، وہ ان دنوں اپنی قومی ٹیم میں واپسی کی خبروں میں ان ہیں۔ اے بی ڈی ویلئیرز کا نام صرف جنوبی افریقہ تک محدود نہیں بلکہ ہم انہیں کرکٹر آف دی گلوبل کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے 2004سے 2018ء تک اپنی قومی ٹیم میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ ویسے تو سارے کیر ئیر میں ہی وہ چھائے رہے، لیکن 2007ء کے ورلڈ کپ میں انہوں نے دنیا کو اپنی کلاس دکھائی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 47سنچریوں کے ساتھ 20ہزار سے زائد رنز بنائے، و ن ڈے میچز میں ان کے نام کے آگے 25اور ٹیسٹ میچز کی 22سنچریاں لکھی جاچکی ہیں۔ لوگ انہیں مسٹر 360کی ٹیم خلاف 43برس اور 162دنوں کی عمر میں سنچری بنا ڈالی۔ وہ ٹی ٹونٹی اننگز میں سنچری بنانے والے دوسرے کرکٹر طے پائے۔

4۔ روڈ نی نروز:
یہ برمودین کرکٹر ہیں اور دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے برمود کی جانب سے فرسٹ کلاس اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے۔ نومبر 2006میں ہالینڈ کے خلاف آئی سی سی انٹرکانٹیننٹل کپ میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا۔ 5اگست 2008کو روڈنی ٹی ونٹی طرز کی کرکٹ کے پہلے نوعمر کپتان مقرر ہوئے تھے۔ انہوں نے یہ منصب 20سال اور 332دنوں کی عمر میں بنایا۔

5۔ محبوب عالم :
نیپال کرکٹ ٹیم کے روح رواں محبو ب عالم نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا۔ وہ پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹی ونٹی میچ جو کہ آئی سی سی نے کروایا تھا، ساری کی ساری وکٹیں اپنے نام کی۔ یہ ریکارڈ موز بین کرکٹ ٹیم کے خلاف تھا۔ محبوب عالم کا سکور کارڈ یہ تھا 7/5/1/120/ اس وقت محبوب عالم کی عمر محض 19برس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں