رمضان اور مشروبات

صندل کالاجواب شربت تیار کریں۔
اجزاء :
سفید صندل کا برادہ، 70گرام، چینی 750گرام، گلاب کا عرق 750گرام۔

ترکیب :
صندل کا برادہ اچھی طرح صاف کرکے گلاب کے عرق میں ڈال دیں اور 24گھنٹوں کے لئے بھگو دیں، اسے کسی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ عرق گلاب جب خشک ہونے کے بعد آدھا رہ جائے تو دیگچی کو چولہے سے اتارلیں اور کسی کپڑے سے چھان کر اس میں چینی شامل کردیں۔ اب دوبارہ اس محلول کو ہلکی آنچ پررکھ کر ا س قدر پکائیں کہ ایک تار ہوجائے۔ کسی شیشے کی بوتل کو گرم پانی سے صاف کرنے کے بعد شربت ڈال کر ڈھکن اچھی طرح بند کردیں۔
لیجئے صندل کا عمدہ اور خالص شربت تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں