زونگ نے ڈیجیٹل سروسز تک رسائی کے لیے کمپین لانچ کردی۔

زونگ فور جی کو معاشی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے، سی سی او
پاکستان میں ڈیجیٹل اور موبائل سروسز فراہم کرنے والے سب سے نمایاں ادارے زونگ فورجی نے پاکستان میں ڈیجیٹل فرنٹ پر تیزی سے رونما ہوتی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ڈیجیٹل کمپین کا آغاز کردیا۔ زونگ کے اس نئے ٹی وی اشتہار میں پاکستان کے معروف گلوگار عاطف اسلم نے پاکستانی یوتھ کے لیے ڈیجیٹل سروسز کی اہمیت اور مستقبل کو احسن انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کمپین میں زونگ فورجی کی جانب سے ایک نئے خواب کی تعبیر کے لیے کیے جانیوالے اقدامات اور پاکستان کی نوجوان نسل کو روشن مستقبل اور انکی خواہشات سے ہم آہنگ بلا تعطل رابطوں کی یقینی فراہمی کے حوالے سے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ زونگ فورجی کے سی ای او اور چئیرمین وانگ ہوا (Wang Hua)کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے سے مکمل مطابطقت رکھتے ہوئے زونگ فورجی کو معاشی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں