سستا ترین موبائل فون متعارف۔

رئیل می نے اپنی سیریز کا ایک نیا اور انتہائی کم قیمت کا سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے کچھ عرصہ پہلے سی 21متعارف کرایا تھا او راب اس کا نیا ورژن سی 21وائے کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کا کم قیمت والا اسمارٹ فون ہے جس میں یونی ایس او سی کا ٹائیگر ٹی 610پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈ رائیڈ 10آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 1.0سے کیا گیا ہے۔ فون کے پراسیسر میں اوکٹا کورسی پی یو 2کورٹیکس اے 75یونٹس موجود ہیں۔ سی 21وائے میں 4جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فون میں 6.5انچ کا ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔ فون میں ایل ٹی ای سپورٹ موجود ہے جبکہ 2نانو سم سلاٹس دی گئی ہیں جبکہ 5000ایم ایچ کی طاقتور بیٹری موجود ہے۔ فون کے بیک پر 3کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے اور مین کیمرا 13میگا پکسل کا ہے۔ اسی طرح دیگر 2,2میگا پکسلز کے 2کیمرے بھی فون کا حصہ ہیں اور فنگر پرنٹ اسکینز بھی کیمرا اسیٹ اپ کے برابر میں ہے۔ اس فون کو سب سے پہلے ویت نام میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں