سمندری ساحلوں کی صفائی کے لیے حیرت انگیز ڈرون تیار۔

لندن (ٹیکنالوجی ڈیسک)دنیا بھر کے ساحل گندگی اور کچرے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور یہ گندگی فضائی آلودگی کا باعث بن رہی ہے اور اس گندگی سے نہ صرف انسان بلکہ سمندری جانور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ ایلپسس نامی لندن کی ایک کمپنی نے ایک ایسا ڈرون ایجاد کیا ہے جو ساحل پر اپنی ایک ہی پرواز میں ہزاروں اجزاء کی چند منٹوں میں شناخت کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون سمندروں کی صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کی بھی مدد کرسکتا ہے۔ یہ ڈرون اپنی پرواز کے دوران ہر جسامت اور رنگت کی شے شناخت کرکے اسے جیوٹیگ کرتا ہے تاکہ ساحلوں پہ پڑے کچرے کو ڈھونڈنے جمع کرنے اور تلف کرنے میں آسانی ہوسکے۔ کمپنی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ساحلوں پر کچرا نہ پھینکیں کیونکہ یہ کچرا نہ صرف انسانوں کے بقاء کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ سمندر ی جانوروں کے لیے بھی سخت خطرے کا آلارم ہے۔ لندن کی ایپلیسس کمپنی نے کہا ہے کہ اس ڈرون کی تیار میں کافی محنت اور تحقیق شامل ہے۔

ڈرون کو تیار کرنے کے بعد ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر کچرا معلوم کرنے کے لیے اس ڈرون کو کئی مقامات پر آزمایا گیا جن میں دریائے گنگا اور برطانیہ کے دیگر سمندری ساحل شامل ہیں۔ اس کے بعد اٹلی کے ساحلوں پر اس ڈرون کی مدد سے کچرا پھینکنے کے رحجان میں 70فیصد تک کی کمی کو نوٹ کیا گیا۔ اب یہ کمپنی دنیا بھر کے ساحلوں پر کچرے کی صفائی کے لیے پرعزم ہے اور متعدد ممالک نے اس کمپنی کی خدمات لے رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں