سنگاپور نے شمسی توانائی میں دنیا کو دنگ کردیا۔

سنگاپور (ٹیکنالوجی ڈیسک) سنگاپور نے دنیا کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے فارم کا افتتاح کردیا۔ سنگاپور کا شمسی توانائی پراجیکٹ اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔ شمسی توانائی کا یہ فارم 1لاکھ 22ہزار پینلز پر مشمتل ہے اور یہ پراجیکٹ پانچ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو چلانے کے لیے بجلی پیداکرے گا۔ سنگاپور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایشیاء کے کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ لیکن سب سے بڑا مسلہ یہ ہے چونکہ اس ملک کا رقبہ کم ہے تو اسی وجہ سے یہ ملک قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو بڑھانے میں زمین کی قلت کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔ سنگاپور نے اس مسلے کے حل کے اپنے ساحلوں پر شجر کاری مہم کا آغاز کررکھا ہے اور اس کے ساتھ تمام سرکاری اراضی پر شجر کاری کے منصوبے شروع کررکھے ہیں۔

سنگا پور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شمسی توانائی کو 2025ء تک چار گنا بڑھانا چاہتا ہے۔ سنگاپور کے اس نئے پراجیکٹ سے 60میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ اس کے ساتھ ہی سنگاپور کی واٹر ایجنسی کے مطابق اس شمسی توانائی کے فارم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج اتنا کم ہوگا جیسے کہ سنگاپور کی بڑی شاہراوں سے 7سو کاریں ہٹا دی جائیں۔ حکومت کی مدد سے اس فارم کی تعمیرسیمبکورپ انڈسٹری نے مکمل کی اور یہ فارم 45ہیکٹر پر محیط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں