سوشل میڈیا آن لائن مواد کے حوالے سے ابتک کی سب سے بڑی پیشرفت

اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل برائے پاکستان ’ناپسندیدہ‘ سوشل میڈیا مواد کے جائزے کے لیے کونسل کے قیام کی تجویز سے راضی ہوگئے ہیں کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا مواد کی نگرانی کے لیے کوئی مناسب فورم نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسٹیک ہولڈرز اور سوشل میڈیا قواعد کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رضامندی ظاہر کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے بات کریں گے، ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تجاویز کی روشنی میں قواعد میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔

دیگر تجاویز میں اسٹیک ہولڈرز اور درخواست گزاروں نے پریس کونسل آف پاکستان اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایتی کونسل کی طرز پر سوشل میڈیا سے متعلق شکایات کو حل کرنے کے لیے صحافیوں، سول سوسائٹی اور ڈیجٹیل رائٹس ایکٹیوسٹس کے نمائندوں پر مشتمل ایک کونسل کے قیام کی تجویز دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں