سوشل میڈیا ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ قرار۔

انٹرنیٹ پر کروڑوں ویب سائٹس موجود ہیں جن میں بیشتر ایسی کمپنیوں کی ہیں جو اپنے پروڈکٹس اور سروس کی آن لائن معلومات فراہم کرتی ہیں ان کا قطعی مقصد اشتہارات سے پیسہ کمانا نہیں ہوتا، جبکہ چند ایسی ویب سائٹ بھی موجود ہیں جو بلاگنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے لاکھوں کما رہی ہیں۔لیکن حال ہی میں ہونے والے ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ عام ویب سائٹس نہیں، بلکہ سوشل میڈیا ہے۔ ا س بات کو ایک مثال کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ہم سب جانتے ہیں کہ فیس بک سوشل میڈیا کی لیڈنگ ویب سائٹ ہے جس کے ذریعے صارفین کی تعداد 2سے 3ارب ہے۔ صارفین کی اتنی بڑی تعداد کے ایک ہی پلیٹ فارم پر بیک وقت موجود ہونے کا سب سے بڑا فائدہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے۔ فیس بک پر سکرولنگ کے دوران صارفین کی توجہ حاصل کرنے والے مختلف اشتہارات آویزاں ہوتے ہیں۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ صارفین ان اشتہارت پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جن پر ڈسکاونٹ کی آفر دی گئی۔ فیس بک پر لائیو آنے کی آپشن متعارف کروائے جانے کے بعد سے ڈیجیٹل مارکیٹرز کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جبکہ حال ہی میں فیس بک نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک پر سٹوریز، کا فیچر متعارف کروائے جانے کے بعد ان کے اشتہارات فیچر نے 50فیصد تک ترقی کی ہے۔ یعنی صرف ”سٹوریز“ کے فیچر کی وجہ سے 3کروڑ مارکیٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح فیس بک میسنجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر بھی اشتہارات کی برسات ہورہی ہے۔ فیس بک مارکیٹرز کو زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کے لئے مختلف حکمت عملیوں پر عمل پیرہ ہونے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے والے 90فیصد مارکیٹرز نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ عام ویب سائٹس کے مقابلے میں ”سوشل میڈیا“ ان کی آمدن میں غیر معمولی اضافے کا باعث بنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 89فیصد مارکیٹرز فیس بک، 65فیصد انسٹاگرام،50فیصد ٹویٹر، 49فیصد یوٹیوب، 44فیصد میسنجر، 28فیصد سنیپ چیٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں