شاہ جہانی کوفتے تیارکریں۔

اجزاء :
چکن کا قیمہ ایک کلو،چھوٹی الائچی آٹھ عدد، بادام آٹھ عدد، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا، نمک حسب ذائقہ، ڈبل روٹی کے سلائس چار عدد ہرا دھنیا ایک گھٹی باریک کٹا ہوا، ہر ی مرچ چھ عدد باریک کٹی ہوئی، پودینہ ایک گٹھی باریک کٹا ہوا، تیل حسب ضرورت۔
گریوی کے لیے۔۔۔۔ تیل ایک پیالی، پیاز تین عدد باریک کٹی ہوئی، دہی ایک پیالی، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا) سفید مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) نمک حسب ذائقہ،زیرہ ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)، فریش کریم ایک پیکٹ، بادام دس عدد ابلے اور کٹے ہوئے ہرا دھنیا ایک گٹھی (کٹا ہوا) ہر مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی۔
ترکیب:
قیمے میں چھوٹی الائچی، بادام، پسا گرم مصالحہ، نمک اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر چوپر میں پیس لیں۔ پھر ہر ادھنیا، ہر ی مرچ اور پودینہ ملا کر کوفتے بنائیں اور پین میں شیلو فرائی کرلیں۔ جب وہ گولڈن براون ہوجائیں تو انہیں نکال لیں۔ پھر پھیلی ہوئی دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز گولڈن براون کریں اور نکال لیں۔ جب ہو خستہ ہوجائے تو کچل کر دہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، زیرہ اور گرم مصالحہ ملاکر دیگچی میں ڈالیں اور ہلکا سا بھون کر کوفتے شامل کردیں۔ اب اس میں ایک پیالی گرم پانی ڈال کر پانچ منٹ پکائیں پھر دم پر فریش کریم پھینٹ کر ڈالیں۔ اوپر سے بادام، ہر ادھنیا اور ہری مرچ شامل کرکے سر و کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں