فاریکس ٹریڈر ایک دن میں کتنا کما لیتا ہے۔؟

فاریکس ٹریڈر کی کمائی کا انحصار اس رقم پر ہوتا ہے کہ جس سے یہ کام شروع کیا گیا ہے۔ مطلب یہ کہ زیادہ رقم لگائی جائے گی تو فاریکس ٹریڈ رکی روزانہ کمائی بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ کم سرمایہ کاری پر منافع بھی کم ہوگا۔ البتہ رقم کے علاوہ دوسری اہم ترین چیز وہ حکمت عملی ہے جو کوئی بھی فاریکس ٹریڈر اپنی کامیابی کیلئے روزمرہ کی بنیادوں پر اختیار کرتا ہے۔

ایک بات اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ فاریکس ٹریڈ نگ بھی درا صل انٹرنیٹ کے ذریعے رقم کے لین دین کا کاروبار ہی ہے اور جہاں کاروبار ہوگا وہاں فائدے اور نقصان کے امکانات بھی ہوں گے۔ لہذا روزانہ منافع کا انحصار اس بات پربھی ہوگا کہ آپ خسارے کے خدشات کم سے کم اور منافع کے امکانات زیادہ سے زیادہ رکھنے کے لیے کونسے عملی طریقے اختیار کرتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ ایک ہزار ڈالر ٹریڈ رکرتے ہیں تو ظاہر ہے کہ آ پ کا ممکنہ منافع اس ٹریڈ رسے کم ہوگاجس نے یہی کام 10ہزار ڈالرز سے شروع کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہاں ایک ٹریڈر سے مراد خریدو فروخت کا کوئی ایک سودا ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ میں یہ لفظ بار بار استعمال ہوتا ہے اس لیے اسے اچھی طرح ذہن نشین رکھیے۔

ایک کامیاب فاریکس ٹریڈ ر کوری مچل کی مثال لیتے ہیں جو ہر مہینے تقریباً 100ٹریڈر کرتے ہیں۔ انہوں نے 30ہزارڈالر کے ابتدائی سرمائے سے یہ کام شروع کیا تھا اور آج وہ روزانہ اوسطاً 3,750ڈالر منافع کماتے ہیں۔ مچل کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ فاریکس ٹریڈنگ سے بہت پیسہ کمایا جاسکتا ہے۔ لیکن شرط یہی ہے کہ آپ صنعت و تجارت میں جاری اور تازہ بتازہ رحجانات پر گہری نظررکھیں اور اسی مطابقت میں موزوں ترین حکمت عملی سے استفادہ بھی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں