فاسٹ فوڈ مضر صحت غذا فاسٹ فوڈ کے کیا کیا نقصانات ہیں۔

فاسٹ فوڈ خریدنے میں سستا اور کھانے میں مزیدار ہے لیکن اس کا بے تحاشہ استعمال زندگی کے دورانیے کو کم کررہا ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ میں پراسٹیسڈ ہونے کے باعث کثیر مقدار میں کاربوہائیڈریٹ، شوگر، غیر صحت مند چکنائیاں اور سوڈیم پائے جاتے ہیں۔ ایسی غذاوں سے کیلوریز زیادہ اور غذائیت کم ملتی ہے اور جب فاسٹ فوڈ مستقل طو رپر غذائیت بھری غذاوں کی جگہ لے لے تو ا سکا نتیجہ صحت کی خرابی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
غذا میں کیلوریز کی زیادہ مقدار اضافی چربی اور موٹاپے کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ فاسٹ فوڈ سے غذائیت نہیں ملتی لہذا آپ کا معدہ وقتی طورپر ایک غیر صحت مند غذاسے بھر جاتا ہے لیکن یہ ایسا ہی ہے جیسے بھوکا رہ کر ضروری غذائیت کھودینا۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ جب گوشت کو ایک مخصوص درجہ حرات پر پکایا جاتا ہے تو اس میں ایسے کیمیکل کی افزائش شروع ہوجاتی ہے جو پراسٹیٹ، کولون اور بریسٹ کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ میں سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ ہونے کے سبب بلڈ کولیسٹرول لیول اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ سیچوریٹڈ فیٹ دل کے ساتھ ساتھ دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت اور یاداشت پر بھی برے اثرات مرتب کرتی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اضافی چکنائی، جلد کے مسائل بھی جنم دیتی ہے۔ ان تمام مسائل سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ فاسٹ فوڈ کے بجائے صحت مند غذاوں کے استعمال کو ترجیح دی جائے اور اپنی صحت کے ساتھ کھلواڑ سے بچا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں