فحش مواد کو ہٹایا جارہا ہے ٹک ٹاک نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 28جون کو ایک شہری کی جانب سے ٹک ٹاک کے فحاشیت کے خلاف درخواست دی گئی تھی ٹک ٹاک نوجوان نسل کو برباد کررہی ہے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو 8جولائی تک بین کردیا تھا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 28جون کو ایک شہری کی جانب سے ٹک ٹاک کے فحاشیت کے خلاف درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کو برباد کررہی ہے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو 8جولائی تک بین کردیا تھا سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو حکم دیا تھا کہ ٹک ٹاک کو اگلے 10دن کے لیے بند کردیا جائے۔
عدالت کی جانب سے ردعمل کے بعد ا ب ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کرنے والے سارے مواد کو ہٹانے کے حوالے سے ٹک ٹاک پاکستانی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک نے پاکستانی لوگوں کو خوشی فراہم کرنے کے لئے باصلاحیت تخلیق کاروں کا ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے پاکستانی بھی اس پلیٹ فارم کے ساتھ تخلیقی کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ٹک ٹاک سے پاکستانی لوگوں نے معاشی اور تفریحی مواقع کے لیے ٹک ٹاک کا انتخاب کیا
تاہم انتظامیہ نے فحش مواد کو ہٹانے کا دعوی کیا ہے مگر ابھی تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات عدالت کو پیش نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں