فون کارگو میں آگ لگنے کیوجہ سے غیر ملکی ائیر لائن نے ویوو موبائل کے کارگو پر پابندی لگا دی۔

ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی کے باعث ہانگ کانگ ائیرکارگو نے ویوو پر پابندی لگا دی ہے۔
دی اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق جس کارگو میں آگ لگی وہ ویوو والے 20اسمارٹ فونز لے کر جارہا تھا اور وہ ہانگ کانگ ائیر لائنز کے ماتحت ہانگ کانگ ائیر کارگو کے ذریعے بنکاک لے جانا جانا تھا۔
تاہم 3کارگو باکسز میں بند موبائل فونز کو لوڈ کیے جانے سے قبل ہی ان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی یوں تو ویوو کے موبائل گوانگ ڈونگ میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن برانڈ نے حال ہی میں غیر ملکی مارکیٹوں کا رخ کیا ہے اور اب وہاں بھی فونز تیار کیے جارہے ہیں۔
خیا ل رہے اسمارٹ فونز میں موجود بیٹری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور جہاز پر موبائل کارگو کی آف لوڈنگ کے وقت ممکنہ آتش گیر مواد کی موجودگی سے بچاو انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ بیٹری جلدی آگ پکڑتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں