فیس بک کا بڑا اعلان تمام فیس بک گروپس میں مختلف تبدیلیاں کی جائیں گی۔

فیس بک گروپس میں نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد مسائل کا باعث بننے والے صارفین اور برادریوں کی لوگوں تک رسائی محدود کرنا ہے۔کمپنی کی جانب سے گروپس میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔
ان تبدیلیوں کے تحت شہری اور سیاسی گروپس کی رسائی کو مزید محدود کیا جائے گا، اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر صارفین کے خلاف کاروائی اور گروپس موڈریشن کو بہتر کیا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ ایسے گروپ ممبرز جو فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے انہیں پوسٹس یا کمنٹس کرنے سے روکا جائے گا۔فیس بک کے مطابق ان صارفین پر یہ پابندی 7یا 30دن تک عائد ہوسکتی ہے جس کا اانحصار خلاف ورزیوں پر وہوگا، جبکہ وہ دیگر افراد کو کسی گروپ کا حصہ نہیں بنا سکیں گے اور نہ نئے گروپس کو تشکیل دے سکیں گے۔

ایسے گروپس میں ایک وارننگ لیبل کا اضافہ ہوگا اور جب بھی جوی صارف ان گروپس کا حصہ بننا چا ہے گا توانہیں آگاہ کیا جائے گا یہ گروپ اصولوں کی خلاف ورزیاں کرتا ہے تاکہ وہ صارف ان میں شمولیت سے گریز کرے۔
اسی طرح ان گروپس کے موادکو محدود کیا جائے گا اور وہ نیوز فیڈ پر بہت نیچے ظاہر ہوگا۔

ایسے گروپس کے ایڈمنز اور موڈرئیرز کو عارضی طور پر تما م پوسٹس کو چیک کرکے منظور کرنا ہوگا، اگر ہر طرح کا مواد آنکھیں بند کرکے منظور کیا گیا تو گروپ کو ڈلیڈ بھی کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں