فیس بک کا پاسورڈ چوری کرنے والی ایپلی کیشنز کا انکشاف۔

لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) ایک ایسی اینڈ روئیڈ ایپلی کیشنز کا انکشاف ہوا ہے جو فیس بک کا پاسورڈ چراتی ہے اس ایپلی کیشن کا انکشاف موبائل فون اور کمپیوٹر مل ویئر پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ”ڈاکٹر ویب“ نے کیا ہے ڈاکٹر ویب نے ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن کی نشاندہی کی ہے جوکہ صارفین کے موبائل میں انسٹال ہونے کے بعد فیس بک اکاؤنٹ کی لاگ ان تفصیلات اور پاسورڈ ز کی معلومات چرا لیتی ہیں۔ یہ ایپلی کیشن پپ فوٹو تصاویر کی ایڈیٹنگ کرنے والی ایپ ہے، Lilliansکی جانب سے ڈیو لپ ہونے والی اس ایپ کو اینڈ روئیڈ ڈیوائسز پر اب تک 50لاکھ کے قریب ڈاؤن لوڈکیاجا چکا ہے۔پراسیسنگ فوٹو بھی ایک فوٹو ایڈیٹنگ کی ایپ ہے۔اس ایپ کو ڈیولپر Chikumburahamiltoنے ڈیزائن کیا ہے اس ایپ کوبھی 50لاکھ سے زیادہ بار اینڈ روئیڈ موبائلز پر انسٹال کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ ربش کلینر ایپ کو بھی اینڈ روئیڈ ڈیوائسز کی پرفارمنس کو اوپٹیمائز کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اس کو بھی دس لاکھ سے زاہد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔ اسی طرح انویل فٹنس کو بھی اینڈ روئیڈ ڈیوائسز پر اب کت 50لاکھ سے زاہد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں