لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہرکے قبرستانوں میں مفت تدفین کی جائے۔

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم محمد خان نے پنجا ب حکومت کو پنجاب کے 4شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کے لیے 8صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور احادیثِ مبارکہ کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائیٹیز کو متوجہ کرتے ہوئے حکم دے دیا کہ ہر سوسائٹی اپنی سوسائٹی میں قبرستان کی جگہ لازمی مختص کرے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہری ساری زندگی ملک کو ٹیکس دیتے ہیں مرنے کے بعد بھی اس سے قبر اور دیگر اشیاء کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں۔

عدالت نے مزید کہاکہ حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ اسلامی قوانین کے مطابق قبرستانوں کے حوالے سے فوری اقدامات کرے، فیصلے میں کہا گیا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ متعلقہ شہریوں کی تدفین کے لیے اخراجات کو اٹھائے اور انتظامیہ مرنے والے کو تدفین کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کرے علاوہ ازیں قبرستانوں کی دیکھ بھال اور ان میں درخت لگائیں جائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ پنجاب حکومت فوری پر پنجاب کے 4شہروں میں ماڈل قبرستان قائم کرے اور شہر خاموشیاں کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور شہر خاموشیاں اتھارٹی میں پڑھے لکھے لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں