مزیدار ٹماٹر مرغ کیسے تیار کریں۔۔؟

اجزاء ثابت مرغ ایک عدد آدھا کلو پسی لال مرچ چائے کا ایک چمچ، زیرہ دوچاہے کے چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے گا چمچ، تیل ایک کپ۔
دم میں ڈالنے والا مصالحہ، باریک کٹی ادرک 50گرام، ہری مرچ 50گرام، سوکھی میتھی ایک کھانے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک گھٹی، پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ، ثابت دھنیا، (کٹا ہوا) دو چائے کے چمچ، لیموں کا رس کھانے کے چمچ۔
ترکیب: پہلے ایک عدد ثابت مرغ کو پانی میں ڈال کر ہلکی آانچ پر پکالیں۔جب وہ اچھی طرح گل جائے تو چولہا بند کردیں۔ اب ایک کپ تیل گرم کرکے ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن اور دو چائے کے چمچ زیرہ دال دیں۔ جب خوشبو آنے لگے تواس میں مرغ شامل کرکے تیز آنچ پر بھون لیں، پھر اس میں آدھا کلو ٹماٹر ایک چائے پسی لال مرچ، ایک چائے کا چچ نمک اور ایک چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر ہلکی آنچ پر 10منٹ پکنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو دم پر 50گرام ہری مرچ، ایک کھانے کا چمچہ سوکھی میتھی 50، گرام باریک کٹی ادرک، ایک گھٹی ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ پسا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ ثابت دھنیا اور چار کھانے کے چمچ لیموں کا رس ڈال کر 10منٹ کے لیے ڈھک دیں۔
مزیدار ٹماٹر مرغ تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں