مشہور اور چٹ پٹے سندھی تکے کیسے تیار کریں۔۔؟

دنیا بھر میں پاکستان کے کھانے مشہور ہیں یہاں کے پکوان چٹ پٹے اور لذیز ہوتے ہیں یہ ملک ایک گل دستے کی مانند ہے جس میں ہر رنگ کا پھول ہے، سندھ دھرتی، اسی گل دستے کا ایک خوبصورت پھول ہے جہاں یہ اپنی پرانی تہذیب و ثقافت کے لئے ساری دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے اس کے ذائقے دار کھا نے بھی دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جب موقع ہوتہوار کا تو سب سے پہلے خاتون خانہ کو یہی فکر ستاتی ہے کہ ایسا کیا پکایاجائے۔ جو منفرد بھی ہو، روایتی بھی اور سب کے من کو بھی بھائے چنانچہ آج آپ کو سندھی تکے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
اجزاء:
ایک کلو بغیر ہڈی کا گوشت پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی ادرک ایک چائے کا چمچ، دہی ایک کلو، پسا ہوا لہسن دو جوئے، کٹی ہوئی مرچیں پانچ عدد، موٹی کٹی ہوئی پیاز تین عدد گھر چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
گوشت کو دہی اور مصالحہ لگا گر تین گھنٹے ڈھک کر چھوڑ دیں، دیگچی میں گھی گرم کرکے گوشت ڈال کر تھوڑے پانی میں گلا لیں، پھر خوب بھونیں، ڈش میں سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں