ملینڈا بل گیٹس سے طلاق لینے کے بعد کتنی دولت کی مالک بن سکتی ہے۔۔؟

بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3مئی کو 27سال کی شادی کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
ملیڈا گیٹس جو اول روز سے خواتین کی ترقی پر زو ر دیتی آئی ہیں اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد ملینڈا گیٹس دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون بن سکتی ہیں جن کی دولت 73ارب ڈالرز ہوسکتی ہے۔
واشنگٹن کی کنگ کاونٹی کی اعلیٰ عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں ملینڈا گیٹس نے کہا تھا کہ بل گیٹس سے ان کی شادی ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی ہے۔ جبکہ عدالت سے جوڑے کے 146ارب ڈالرز کے اثاثے تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ان اثاثوں کی 50-50تقسیم کا امکان زیادہ ہے کیونکہ طلاق کی درخواست میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 1994ء میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی سے قبل معاہد ہ نہیں کیا تھا اور واشنگٹن ریاست کے قانون کے تحت جوڑوں میں طلاق ہونے پر اثاثے مساوی بنیادوں پر تقسیم کردئیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں