موٹرولا موبائل کی ایک طویل مدت کے بعد مارکیٹ میں انٹری۔

موٹرولا نے اپنا نیا انٹری لیول اسمارٹ فون موٹو ای 6 آئی متعارف کرادیا ہے۔

اس فون میں یونی ایس او سی ٹائیگر ایس سی 9863 اے پراسیسر دیا گیا ہے اور اینڈرائیڈ 10 (گو ایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

فون میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج شامل ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو وہ 6.1 انچ کی ایچ ڈی پلس اسکرین ہے جس میں نوچ ڈیزائن میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں