نیا فیچرمتعارف ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد واٹس ایپ غائب ۔

لاہور (2جولائی 2021) تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ایک نہایت ہی مفید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا اور اب اسے اپنے پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے خواہش مند ہیں۔ اینڈ روئیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جاری کردیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بی ٹاانفو کے مطابق گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے ویوونس (ایک بار دیکھیے) کے نا م سے ایک فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو صرف ایک ہی بار دیکھا جاسکتا ہے اور آپ کے دیکھنے کے فوراً بعد ہی مذکورہ تصویر یا ویڈیوزخود کار طریقے سے غائب ہوجائے گی۔
واٹس ایپ نے آج سے اس فیچر کو اینڈ روئیڈ فونز میں فعال کرنا شروع کر دیا ہے۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ میں یہ فیچر فعال ہوچکا ہے یا نہیں؟ یہ جاننے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔
واضح رہے کہ ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر بھی اس سے ملتا جلتا ہے جو چند ماہ پہلے واٹس ایپ میں متعارف واٹ ایپ میں پیش کیا جاچکا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے کسی انفرادی صارف کو یا واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات ایک ہفتے بعد خود بخود غائب ہوجاتے ہیں۔ ویوونس کو اسی فیچر کی مزید بہترصورت بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔جب آپ ویوونس استعمال کرتے ہوئے تصاویر یا ویڈیوز بھیجتے ہیں تو انہیں صرف ایک بار ہی دیکھا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں