وزن کو کم کرنے والی حیرت انگیز ایجاد۔

نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کر لیا ہے جو واقعی میں جبڑوں کو تالا لگا کر اپنے استعمال کرنے والے کو کچھ بھی کھانے کے قابل نہیں چھوڑتا اور اس طرح وہ زبردستی ڈائٹنگ کرکے اپنا وزن کم کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ اس آلے کو”ڈینٹل سِلم“ کا نام دیا گیا ہے۔ اس آلے کو یونیورسٹی آف اوٹا گو، نیوزی لینڈ او ر آر ایچ کنسلنٹسی برطانیہ کے ماہرین نے مشترکہ طو پر ایجاد کیا ہے۔ یہ ننھا سا آلہ جبڑے کے سب سے پچھلے حصے میں اوپر اور نیچے والی داڑھوں کو ایک دوسرے سے اس طرح جوڑتا ہے کہ جبڑے میں نہایت معمولی حرکت کی گنجائش رہ جاتی ہے۔ جبڑے کے پچھلے حصے میں آلے کی تنصیب کا کام ایک ماہر دندان ساز، خصوصی اوزاروں کی مدد سے کرتا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقی جریدے برٹش ڈینٹل جرنل میں شائع شدہ ہونے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق یہ آلہ سات صحت مند لیکن جسمانی طو پر موٹے رضاکاروں پر آزمایا گیا جنہوں نے یہ آلہ 14دن تک اپنے دانتوں میں لگائے رکھا۔ مطالعے کے دوران تمام رضاکاروں کو تجارتی طور پر دستیاب مائع غذا دی گئی جس سے انہیں روزانہ صرف 1200کیلوریز حاصل ہوئیں۔ 14دن بعد تمام رضاکاروں کے وزن میں اوسطاً 14پاونڈ کی کمی ہوئی جو بلاشبہ ایک امید افزا پیشرفت ہے۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ تمام رضاکاروں نے روزانہ ایک پاونڈ کے حساب سے وزن گھٹایا۔ اس آلے کے کوئی منفی اثرات فلحال سامنے نہیں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں