وہ کون سے اجزاء ہوں جن کو شامل کرکے اہم ایک مشین کو ”ذہین“ بنا سکیں؟

مصنوعی ذہانت کو مشین میں قابل عمل بنانے کے لیے بہت سے اجزاء کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً سیکھنے، جاننے کی صلاحیت، علم، استدلال، منصوبہ بندی او راحساس یہ تمام اجزاء انسانی دماغ کی صلاحیتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر ہر جُز ’اے آئی“ ریسرچ کا ایک مکمل شعبہ ہے، اسکے علاوہ بھی درجنوں جزئیات اور شعبہ ہیں یہ پانچ سب سے زیادہ اہم اور ضروری ہیں ۔
Perceptionوہ صلاحیت ہے جس کی مدد سے ایک ایجنٹ اپنے ماحول کو سمجھ سکتا ہے سینسرز کی مدد سے ان کے ساتھ انٹرکٹ کرسکتا ہے ریڈ ار مائکروفون، کیمرہ اور ٹچ یہ سارے Perceptionکے اندر ہی آتے ہیں۔ ایجنٹ ان کی مدد سے دیوار، گھر، پارک، انسان، اشیاء اور لوگوں میں تمیز کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ماحول میں موجود اشیا یا جانداروں کا حجم، رفتار،سمت اور لوکیشن کا تعین بھی اسی Perceptionکا مرہون منت ہے۔ آپ مثال کے طور پر کسی نابینا شخص کا موازنہ آنکھوں والے شخص سے کریں اور دیکھیں کہ نابینا شخص کو ماحول سمجھنے میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
لرننگ سے مراد سینسرز کی مدد سے آنے والے ڈیٹا سے معلومات اور پیٹرن کا اخذ کرنا ہے۔ لرننگ ڈیٹا کو ان پٹ کے طور پر لیتی ہے اور کوئی نتیجہ، پیشن گوئی، گراف یا کمانڈ آؤٹ پٹ کے طور پر دیتی ہے۔ ایجنٹ اس لرننگ کو اپنے ماحول کو سمجھنے اور اس کے مطابق کوئی عمل کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے تاکہ و ہ اپنے مقصد سے قریب تر ہو سکے۔ مشین لرننگ کی پوری فیلڈ اس جز سے وابستہ ہے۔
تیسرا جز معلومات یانالج کا ہے نالج ایک ایجنٹ کی اپنے ماحول سے حاصل شدہ لرننگ کو پیش کرنے کا نام ہے جسے مختلف حالات و صورت میں استعما ل کیا جاسکے۔ جیسے آپ کوئی کتاب پڑھ کر یا کسی پارک یا میوزیم کو وزٹ کرکے یا کوئی ڈرامہ یا فلم دیکھ کر اسے اپنے لفظوں میں بیان کریں بالکل اسی طرح نالج میں ایجنٹ ملنے والے ڈیٹا اور لرننگ کو اپنے لفظوں سے محفوظ اور پیش کرتا ہے تاکہ اسکے حساب سے کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔ سیمنٹکس اور انٹولو جیز کی پوری فیلڈ اس جز سے وابستہ ہے ماحول میں موجود اشیاء اور جاندار انکی خاصیتیں اور باہمی تعلقات سب اسی نالج کے اندر آتے ہیں۔ اس نالج کو کسی شمار یاتی ماڈل یا نالج گراف کی صورت میں پیش کیا جاسکتا ہے جس سے موجودہ ماحول کی عکاسی ممکن ہو۔
اگلا جز استدلال یا ریزننگ کا ہے ریزننگ کا موجودہ نالج سے نتیجہ اخذ کرنے یا استنباط کا نام ہے ریزننگ کی مدد سے ہی ہم مسائل کو مختلف تکنیک کی مدد سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ریزننگ ایجنٹس انڈکشن، ڈیڈ کشن او رجنرالزیشن جیسی تکینک کے ذریعے نتیجہ تک پہنچنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
پلاننگ یا منصوبہ بندی بالکل عام زندگی کی طرح ہے کہ ایجنٹ ایک مکمل پلان بناتا ہے شروع سے آخر تک ان اقدامات کا جن س وہ اپنے مطلوبہ نتائج تک پہنچ سکے۔ وہ پیشگی آگے کے بہت سے اقدامات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیشین گوئی کرکے مناسب چال کا انتخاب کرتا ہے جیسے کے ڈیپ بلیو کا شطرنج کے عالمی ماہر گیری کسپر ووسے مقابلے میں ہوا تھا۔
ماڈرن اے آئی یانیز وائے آئی کے اندر یہ تمام جزئیات کا ہونا ضروری نہیں، ان میں سے کوئی بھی ایک کا ہونا ہی اسے ذہین سسٹم بنانے کا حقدار ٹھہرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں