ویب سائٹ بنانے اور فروخت کرنے کا آسان طریقہ۔

پہلا مرحلہ: سائٹ بہتر بنائیے۔
ویب سائٹ آپ نے خرید لی لیکن آپ تو اسے منافع پر بیچنا بھی چاہتے ہیں لہذا آپ کو یقنی طور پر یہ پتا ہونا چاہیے کہ اس ویب سائٹ میں کون کونسی اور کس نوعیت کی تبدیلیاں لانی ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ منافع پر فروخت ہوسکے۔ اصولی طور پر آپ کا پہلا ہدف اس ویب سائٹ کی ماہانہ آمدن بہتر بناتاہونا چاہیے، جس کے لیے حسب ذیل نکات اہم ہیں۔
مواد (کونٹینٹ) بہتر بنانے کی حکمت عملی ایسی ہو کہ جس کے نتیجے میں ”سرچ انجن“ آپٹمائزیشن (ایس ای او) بہتر ہوجائے اور اچھا رینگ رکھنے والے کی ورڈز کی تعداد بڑھ جائے۔ (اسی طرح یہ ویب سائٹ سرچ انجن میں متعلقہ کی وارڈز استعمال کرنے پر زیادہ پہلے یعنی اوپر نمودار ہوگی)
ویب سائٹ کے لیے ایفیلی ایٹ پروگرام تلاش کیجئے اور ان میں اچھے کمیشن پر یہ ویب سائٹ شامل کروائیے۔
ویب سائٹ کی مارکیٹنگ پر بھی سرمایہ کاری کیجیے مثلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ایڈورٹائزنگ کے ذریعے اسے مقبول بنانے میں۔
ایک اچھی اور پھر پور میلنگ لسٹ بنائیے یاد رکھیے، خصوصی اہمیت ا س بات کی ہے کہ آپ کی تمام کوششوں کا مرکز و محور اس ویب سائٹ پر ٹریفک بڑھانا اور اس کی آمدن بڑھانا اور اس کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے تاکہ جب آپ اسے فروخت کرنے جائیں تو یہ اچھے داموں اور مناسب منافع دے کر فروخت ہو۔ ایک اچھی اور منافع بخش ویب سائٹ وہ ہے جو نہ صرف زیادہ پیسوں میں فروخت ہو، بلکہ جسے بہتر بنانے اور درست حالت میں رکھنے پر کم وقت، کم محنت اور کم سرمایہ صرف ہوں۔

دوسرا مرحلہ: ویب سائٹ کی مالیت کا حساب لگائیے۔
لیجیے جناب ! ویب سائٹ خرید لی، بہتر بھی بنا لی، اس کی ماہانہ آمدن میں بھی اضافہ ہوگیا۔ اب آپ اسے فروخت کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ لیکن یہ ویب سائٹ کتنے میں فروخت ہوسکتی ہے؟
یہ حساب لگانا بہت ضروری ہے۔ ویب سائٹ کی بہترین قیمت فروخت کا حساب لگانے میں وہ تمام باتیں اہم ہیں جو آپ نے ویب سائٹ خریدتے وقت مدنظر رکھی تھی۔ ہاں! فرق صرف اتنا ہے کہ اب آپ خریدار نہیں بلکہ فروخت کرنے والے ہیں ویب سائٹ کی قیمت فروخت کا تعین کرنے میں کچھ اور باتیں بھی آپ کو دھیان میں رکھنا ہوں گی:
جب سے یہ ویب سائٹ آپ نے سنبھالی ہے، تب سے اب تک اس کے ٹریفک اور دیگر مثبت خصوصیات میں اضافہ ہوا۔
اس وقت (جبکہ آپ اسے فروخت کرنے جارہے ہیں) ویب سائٹ کی آمدنی۔
اس کی ای میل لسٹ کتنی بڑی ہے؟
ذرائع آمدن کیا کیا ہیں؟
اس سائٹ پر روزانہ کتنا کام کرنے کی ضرورت ہے؟
اس کے ڈومین نیم کو ”مارکیٹ ویلیو“ کتنی ہے؟ (یعنی اس قسم کے ڈومین نیم عموما کتنی قیمت پر فروخت ہوتے ہیں؟)
اب اگر آپ مطمعن ہیں کہ جس مالیت (قیمت فروخت) کا حساب آپ نے لگا یا ہے وہ آپ کے لیے منافع بخش ہوگی تو پھر اپنی ویب سائٹ کا مضبوط کیس بنائیے۔ مطلب یہ کہ خریدار کے لیے اپنی ویب سائٹ کی اہم ترین اور چیدہ چیدہ خوبیاں اس انداز سے ترتیب دیجیے کہ وہ منہ مانگی رقم پر یہ ویب سائٹ خریدنے کے لیے تیار ہوجائے۔

تیسرا مرحلہ: خریدار تلاش کیجئے۔
جب آپ اپنی ویب سائٹ کے لیے کوئی خریدار تلاش کرتے ہیں تو اس میں دو طریقے زیادہ عام ہیں: برو کر اور ویب سائٹ ”مارکیٹ پلیس“
اب یہ ویب سائٹ ”مارکیٹ پلیس“ کس بلا کا نام ہے؟
اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ویب سائٹ مارکیٹ پلیس دراصل اُن ویب سائٹس کا کہا جاتا ہے جہاں مختلف ویب سائٹس برائے فروخت موجود ہوں۔آپ بھی اپنی ویب سائٹ یہاں رکھوا سکتے ہیں اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ دلچسپی رکھنے والا خود ہی آپ کی ویب سائٹ کی طرف متوجہ ہوگا اور آپ سائٹ بروکر تلاش کرنے اور ان کے پیچھے بھاگنے کی کھکھیڑ سے بچ جائیں گے۔ ویب سائٹ مارکیٹ پلیس کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو وہاں بروکر کے مقابلے میں کمیشن بہت کم دینا پڑتا ہے۔ البتہ اگر آپ ویب سائٹ بروکر ہی رکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں چند نام آپ کی سہولت کے لیے دئیے جارہے ہیں:
ویب سائٹ پراپرٹیز

Home


فاونڈرز ایڈوائزر

Home


ڈیجیٹل ایگزٹس

Home-new


کوائٹ لائٹ بروکریج
https://www.quietlightbrokerage.com/
ویب سائٹ فلپرز کے لیے بہترین مارکیٹ پلیسز یہ ہیں:
فلیپا ڈاٹ کام
https://flippa.com/?buy_sell=SP
فورمز ڈاٹ ڈیجیٹل پوائنٹ
https://forums.digitalpoint.com/
ایکسچینج مارکیٹ پلیس
https://exchangemarketplace.com/

چوتھا مرحلہ: فروخت اور بھاو تا و۔
جب آپ کو اپنی ویب سائٹ میں دلچسپی رکھنے والا کوئی خریدار مل جائے تو ویب سائٹ کی قیمت اور متعلقہ شرائط طے کرنے کا مرحلہ بہت اہم ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی بروکر ہے تو وہ اس سلسلے میں آپ کی مدد کرے گا اور خریدار سے مذاکرات کرکے ویب سائٹ کی بہترین قیمت پر فروخت کو یقینی بنائے گا۔ پھر ساری کاغذی کاروائی بھی اسی کے ذمے ہوگی۔ اگر قانونی یعنی کاغذی کاروائی مشکل ہے تو وکیل سے رابطہ کرنا ضروری ہے لیکن وہ کوئی ایسا وکیل ہو جسے اس طرح کے معاہدے کروانے میں مہارت ہو۔ کورٹ کے باہر کھڑے پانچ پانچ سوروپے میں تاریخ لینے والے وکیل یہ کام نہیں کرسکتے۔ رقم وصولی کرنے کے لیے بہتر یہی ہے کہ کسی کسی ایکسرو سروس سے استفادہ کیا جائے یہ دراصل ایک ایسا تیسرا ادارہ ہوتا ہے جویقین دہانی کروایا ہے کہ رقم کے لین دین میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی یا دھوکہ بازی نہیں ہوگی۔

آخری مرحلہ: منتقلی (ٹرانسفر) کو مکمل کیجئے۔
یہ ایک اور کام ہے جو وہ بروکر انجام دیتا ہے جس کی خدمات آپ نے حاصل کی ہیں۔ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو پھر یہ کام آپ کو خود ہی کرنا ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو ویب ہوسٹ سے بات کرکے وہ تمام تکنیکی مراحل پورے کرنا ہوں گے جن کے بعد آپ کی ویب سائٹ مکمل طور پر نئے مالک (خریدار) کو منتقل ہوجائے گی۔ مطلب یہ کہ ویب سائٹ کے نئے مالک کو ڈومین نیم، ویب ہوسٹنگ اکاونٹس اور اس ویب بلڈر یا سی ایم ایس تک رسائی مل جائے گی جو اس سے پہلے آپ اس ویب سائٹ کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ مزید یہ ہے کہ وہ تمام اثاثے جو اس ویب سائٹ سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی نئے مالک کے نام پر منتقل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں