ٖڈبل روٹی کے شامی کباب تیار کریں۔

اجزاء :
ڈبل روٹی ایک پیکٹ، انار دانہ پسا ہوا تین چائے کے چمچ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا، انڈے دو عدد، ہر ی مرچ چار عدد، سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ حسب، ضرورت، اجوائن تھوڑی سی۔

ترکیب:
ڈبل روٹی میں تھوڑا سا پانی ڈا ل کر مسل لیں، خیال کریں کہ زیادہ نرم آمیزہ نہ ہوجائے۔ اس میں اناردانہ اور ادرک اچھی طرح پیس کر ڈالیں۔ اب اس میں ہری مرچ اور اجوائن ڈال کر گوندھ لیں۔ انڈے پھینٹ کر رکھ دیں۔ ڈبل روٹی کے آمیزے کی ٹکیہ شامی کباب کی طرح بنا کر انہیں انڈا لگا کر گرم گھی یا تیل میں براون تل لیں۔ ٹماٹر، سلاد کے پتوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں