ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم اعلان کردیا۔

لاہور:(ویب ڈیسک23جون 2021) تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے مختصر ویڈیو شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اس نئے فیچر میں ٹک ٹاک کے صارفین اپنی ویڈیو میں منی ایپس ایمبیڈ کرسکیں گے۔
اس نئی سہولت کو جمپس کا نام دیا گیا ہے، اب ٹک ٹاک کوئی صارف کھانا بناتا ہے تو وہ‘ ریسپی ایپ ویشک کے لنک کو اس میں ایمبیڈ کرسکے گا۔
اس فیچر میں یہ ہوگا کہ ٹک ٹاک کے ناظرین ایک کلک میں ہی کھانا پکانے کی ترکیب اس میں باآسانی دیکھ سکیں گے۔
ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے تاہم کچھ مخصوص جمپس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ٹیسٹنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے بقیہ افراد کو بھی سروس فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں