پاوں کی تکلیف کا حل۔۔۔؟

اگر آپ پاوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو اس درد کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ عام سی تکلیف ہے جواکثر اوقات جوتے کے پاوں میں فٹ نہ آنے، شدید سردی، انگوٹھے پر چوٹ لگنے یا زخم بن جانے، کسی چیز کو ٹھوکر مارنے، ناخن کے اندر کی طرف بڑھ جانے یا کسی قسم کے انفیکشن کی وجہ سے سکتی ہے۔ذیابیطس بھی پاوں اور پنجے میں درد کا باعث بن سکتی ہے۔ پاوں میں تکلیف چلنے پھرنے یا مشکل کا باعث بنتی ہے تکلیف اور ورم کے ساتھ ساتھ پاوں کے سن ہونے اور پاوں میں جلن ہونے جیسی علامات بھی ہوسکتی ہیں۔ اس تکلیف کو اپنا معیار زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ بہت سے آسان اور موثر نسخے اس تکلیف سے نجات میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ چوٹ لگنے اور ٹراما کے باعث ہونے والے درد کو دور کرنے کے لئے برف کی ٹکور بہترین طریقہ ہے۔ ٹھنڈ ورم کو کم کرکے اور وقتی طور پر اعصاب کو سن کرکے تکلیف میں فوری آرام فراہم کرتی ہے۔ تکلیف کی صورت میں پاوں کو آرام دینا بھی بے حد ضروری ہے۔ زیادہ چلنے پھرنے اور پاوں کے زیادہ استعمال سے گریز کریں، جب تک مکمل آرام نہ آجائے ورزش، واک اور جوگنگ سے بھی اجتناب کریں، لیٹے وقت پاوں کی سطح کو اونچا کرنے کے لئے پاوں کے نیچے کوئی بھی نرم چیز رکھ لیں۔
اس کے علاوہ گرم پانی میں ایک چمچ نمکی یا ایپسم سالٹ ڈال کر پاوں کی ٹکور بھی تکلیف دو رکرنے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ گرم پانی پاوں کے متاثرہ حصے میں خون کی روانی کو بہتر بنا کر درد میں آرام فراہم کرتا ہے جبکہ نمک متاثرہ حصے پر موجود کسی بھی قسم کے زخم یا انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔ نرمی سے مساج بھی تکلیف کو دور کرنے اور خون کی روانی کو بہتر بنا کر ورم سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ سرسوں،ناریل یا زیتون کے تیل کو نیم گرم کرکے پانچ سے دس منٹ تک مساج کریں اس سے درد میں آرام کے ساتھ ساتھ پاوں کو حرکت کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ہلدی کا استعمال بھی بہترین نسخہ ہے، ہلدی کا استعمال بھی بہترین نسخہ ہے، ہلدی میں موجود کرکیومن اینٹی انفلا میٹری اوراینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہونے کے باعث درد اور ورم کو دور کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں