پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا ماہر فلکیات نے بتا دیا۔

معروف فلکیاتی سائنسدان اور رویت ہلال کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کے مطابق رواں سال پاکستان میں پہلا روزہ 29شعبان کو چاند کی رویت سے پاکستان میں پہلا روزہ بروز بدھ 14اپریل کو ہوگا۔
انہوں نے کہاں کہ پیر 12اپریل کو رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7بجکر 30منٹ پر عمل میں آئے گی اس لیے 12اپریل کی شام کو دنیا میں کہیں چاند نظر آنے کے امکان نہیں، اس شام امریکی ممالک میں دو بین سے ہلال نظر آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
12اپریل بمطابق 28شعبان کراچی میں غروب آٖفتاب 6بجکر 12منٹ اور 39سیکنڈ پر ہے جبکہ غروب ہلال 7بجکر 11منٹ اور 16سیکنڈ پر ہوگا اور فرق غروبین (غروب آٖفتاب و غروب ہلال) 18منٹ 37سیکنڈ ہوگا جبکہ اس روز پیر کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 12گھنٹے 50منٹ ہوگی اور ہلال غروب آٖفتاب کے بعد صرف 18منٹ 37سیکنڈ میں ہی غروب ہوجائے گا۔
ڈاکٹر شاہد قریشی نے کہاں منگل 13اپریل کو ہلال مکہ میں غروب آفتاب کے بعد 1گھنٹہ 12منٹ اور 26سیکنڈ تک غروب ہوگا چنانچہ وہاں سے بھی ہلال آسانی سے نظر آجائے گا، سعودی روایات کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13اپریل کو ہی ہونے کا امکان ہے۔
13اپریل 29شعبان کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں