پاکستان کا پانچواں بڑا بزنس ٹائیکون چکوال گروپ ۔

چکوال گروپ کے چئیرمین خواجہ محمدجاویدکی اگرچہ کوئی وجہ شہرت نہیں، نہ تو وہ سیاست میں حصہ لیتے ہیں اور نہ ان کا نام سماجی سرگرمیوں یا کسی اور حوالے سے کبھی میڈیا میں آیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایک پراسرار اور حیرت انگیز شخصیت ہیں۔ ان کا ایک عام سا تعارف تو یہ ہے کہ وہ ایک بڑے صنعتی ارب پتی گروپ چکوال گروپ کے چئیرمین ہیں، تاہم اس سے ان کا تعارف مکمل نہیں ہوتا۔ حقیقت میں وہ جس قدر طاقت اور اثرورسوخ رکھتے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ وہ پاکستان کے دوسرے بڑے آدمی ہیں جن کی دولت کھربوں سے بھی زیادہ ہے۔1993ء کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وہ 258529834000000روپے کے مالک ہیں۔ ذرا حساب لگا کر ان کی دولت کا اندازہ کیجئے۔ خواجہ محمد جاوید اور چکوال گروپ کی کہانی 1971ء سے شروع ہوتی ہے جب چکوال گروپ کے بانی مشرقی پاکستان سے ہجرت کرکے مغربی پاکستان آئے۔ 1942ء میں انہوں نے چکوال میں چکوال ٹیکسٹائل ملز قائم کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ گروپ ترقی کرتا چلا گیا۔ آج یہ گروپ کھربوں کا مالک ہے۔ 1997ء میں اس گروپ کے اثاثے 5ارب53کروڑ روپے تھے۔ اس وقت چکوال گروپ کے 15یونٹ ہیں۔ جن میں کئی ٹیکسٹائل ملیں، ایک سیمنٹ پلانٹ، ایک پلیسٹرفائبر پلانٹ اور ایک پاور پلانٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ گروپ کے مسلم کمرشل بنک، فیڈ یلٹی انویسٹمنٹ بنک اور ٹرسٹ لیزنگ میں بھی شئیرز ہیں۔ پلاٹینم بنک بھی چکوال گروپ کی ملکیت ہے۔ نشاط گروپ کے چئیرمین میاں محمد منشاء اور طارق سہگل، خواجہ جاوید کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
چکوال گروپ کے رجسٹرڈ صنعتی یونٹوں اور کمپنیوں میں امین سپننگ ملز، کوہ نور سپننگ، چکوال سپننگ،یوسف ویونگ، ڈنڈوٹ سیمنٹ (موجودہ چکوال سیمنٹ) دھان فائبر،کوہ نور فائبر جبکہ غیر رجسٹرڈ یونٹوں اور کمپنیوں میں کشمیر ٹیکسٹائل، نوید انڈسٹری، چکوال الیکٹرک سپلائی کارپوریشن، جے ایم نٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، کوہ نور مزلزپرائیویٹ لمیٹڈ، چکوال ٹیکستائل، چکوال پاور کمپنی اور وائی ڈبلیو ایم سپننگ یونٹ شامل ہیں مالیاتی اداروں میں پلاٹینم بنک چکوال گروپ کی ملکیت ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چکوال گروپ 1970ء میں قائم ہی نہیں ہوا تھا۔ 1990ء میں بھی یہ پاکستان کے بڑے کاروباری گروپوں میں شامل نہیں تھا۔ 1997ء میں کراچی چیمبر آف کامرس نے چکوال گروپ کو پاکستان کا دسواں بڑا کاروباری گروپ قرار دیا۔ اب یہ گروپ پاکستان کے ارب پتی خاندانوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں