پب جی گیم نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا اب تک کتنے ڈاون لوڈز ہوچکے ہیں جان کر حیران رہ جائیں گے آپ .

چینی ٹیک جائنٹ ٹینسینٹ نے کہا ہے ا ن کے موبائل فون ایکشن گم پب جی موبائل نے چین کے باہر مجموعی طور پر ایک ارب ڈاون لوڈز کے سنگ میل عبور کرلیاہے۔
جس کے بعد آن لائن گیم پب جی دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز میں شامل ہوگیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ”رائٹر“ کی رپورٹ کے مطابق پب جی موبائل پلیئر ان نون کے بیٹل گراونڈز کا موبائل ورژن ہے، جس میں پلیئرز کا ایک گروہ ایک دوسرے سے اس وقت تک لڑتا رہتا ہے جب تک صرف ایک کھلاڑی باقی نہیں رہ جاتا ہے۔
نیکو پارٹنرز کے تجربہ کار نے کہا ہے پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاون لوڈز کا مطلب ہے کہ ا س جیسے دیگر گیمز بھی اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں ٹینسینٹ ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمز کمپنی ہے جس کا چین میں اسی طرح ایک اور گیم ہے جو پیس کیپر ایلیٹ کہلاتا ہے۔
ٹینسینٹ کے اعلان کے مطابق چوتھی سہ ماہی میں ان کے آن لائن گیمز ریونیو میں 29فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں ویڈیو گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں