پوڈ کاسٹ سے پیسہ کیسے کمائیں۔

پوڈ کاسٹر بننے اور کئی اچھی پوڈ کاسٹس پبلش کرنے کے بعد آپ کے پاس سامعین کی تعداد بھی اچھی خاصی ہوگئی ہے۔ یعنی اب وقت آگیا ہے کہ پوڈ کاسٹ سے پیسہ کمانے کے بارے میں سوچا جائے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔
ذیل میں پوڈ کاسٹ مونیٹائزیشن کے کچھ عملی طریقے دئیے جارہے ہیں ان میں سے جو بھی آپ کو اپنے لئے مناسب لگے اسے اختیار کرسکتے ہیں۔ ویسے آپ ایک سے زیادہ طریقے بھی اختیار کرسکتے ہیں۔
پہلا طریقہ: عطیات (ڈونیشنز) کی درخواست
اپنے سامعین سے عطیات کی درخواست کرنا، تاکہ آپ مزید معیاری پوڈ کاسٹس تخلیق کرتے رہیں،سب سے سادہ اور آسان طریقہ ہے بس یہ یاد رہے کہ آپ کا انداز بھیگ مانگنے والا نہیں ہونا چاہیے بلکہ پروقار طریقے سے آپ اپنے سامعین کو بتائیے کہ ہر ایک پوڈ کاسٹ کی تیاری میں آپ کی کتنی محنت لگتی ہے اور کتنا وقت صرف ہوتا ہے اس کے بعد آپ ان سے کہے کہ اگروہ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے تو وہ اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے تھوڑی سی رقم عطیہ کردیں۔
عطیات جمع کرنے میں دو بہت اہم ہیں:

شفافیت اختیار کیجئے اور اپنے سامعین کا پر خلوص شکریہ بھی ادا کرتے رہیے کہ وہ پوڈ کاسٹ جاری رکھنے میں آپ کے ساتھ مالی تعاون کررہے ہیں۔ اگر ممکن ہوتو آپ اپنے آگے بڑھا رہے ہیں اور اپنے وقت کا زیادہ حصہ ان پوڈ کاسٹس کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوششوں میں صرف کررہے ہیں۔
جب آپ کے سننے والوں کو معلوم ہوگا کہ ان کی دی ہوئی رقم درست طور پر استعمال ہورہی ہے اور جس کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے تو بہت ممکن ہے کہ وہ نہ صرف خود آپ کے ساتھ تعاون کریں بلکہ اپنے احباب سے بھی آپ کی پوڈ کاسٹ کے لیے عطیات دینے کی درخواست کریں اس سے آپ مالی طور پر مزید مستحکم ہوسکتے ہیں۔

دوسرا: خاص پوڈ کاسٹس کا معاوضہ لیجئے۔
آج کل پوڈ کاسٹنگ اور یوٹیوب ویڈیوز کے میدان میں ایک نیا رحجان مقبول ہورہا ہے کچھ مواد (ویڈیو یا آڈیو) مفت میں ہوتا ہے جبکہ کچھ ”خاص الخاص“ قسم کا مواد صرف انہی صارفین کے لیے دستیاب ہوتا ہے جو کچھ رقم خرچ کرکے ممبر شپ حاصل کریں۔ اس نظام کو ممبر شپ ٹئیر سسٹم کہتے ہیں اس کے ذریعے آپ کے صرف وہی سامعین آپ کی کچھ خاص پوڈ کا سٹ یا پوڈ کاسٹ سویگ سن سکتے ہیں جنہوں نے ممبر شپ لے رکھی ہو۔
پیٹریون کا پلیٹ فارم اس کام کے لیے بہترین ہے جو آپ کو ایک قابل بھروسہ ممبر شپ سسٹم دیتا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کے سامعین مختلف گروپس میں تقسیم ہوتے ہیں۔ جس کا انحصار اس رقم پر ہوتا ہے جو وہ ادا کرسکتے ہوں۔ پیٹرون نہ صرف استعمال میں آسان ہے بلکہ یہ پوڈ کاسٹروں کو مالی اعتبار سے مضبوط بنانے میں بھی نمایاں شہرت رکھتا ہے۔ اگر آپ نئے ہیں تو پیٹرون ہی کو اپنا ڈیفالٹ سسٹم بنائیے۔ کچھ وقت گزرنے اور کئی پوڈ کاسٹس کے بعد جب آپ اپنے سامعین سے بخوبی واقف کی ضرورت اور حیثیت دونوں کے مطابق ہو۔

تیسرا طریقہ: اسپانسر سپ یا اشتہار لیجیے۔
یہ پوڈ کاسٹ مونیٹائزیشن کا سب سے عام طریقہ ہے۔ کسی فرد یا ادارے سے اسپانسر شپ یا اشتہار لینے میں آپ کو کچھ الگ سے بنانے یا فروخت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ کوصرف اتنا کرنا ہے کہ اسپانسر،اشتہار دینے والے کے ساتھ کوئی ایسا معاوضہ کریں۔ جس میں آپ کو اپنی پوڈ کاسٹ کے معیار پر سمجھوتہ بھی نہ کرنا پڑے اور اچھے پیسے بھی ملیں۔جیسا کہ زیادہ قارئین والے اخبار یا زیادہ ناظرین والے ٹی وی چینل کا معاملہ ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح وہ پوڈ کاسٹرز بھی زیادہ کماتے ہیں، جنہیں سننے والوں کی تعداد زیادہ ہو۔ یعنی آپ کی پوڈ کاسٹس کے جتنے زیادہ سامعین ہوں گے، آپ کو اتنا ہی مہنگا اشتہار ملے گا۔ اگر آپ کے پاس سامعین کی زیادہ تعداد نہیں تو اس طریقے سے پیسہ کمانا آپ کے لیے ٹیڑھی کھیر ثابت ہوسکتا ہے۔
یہی بات ذہن میں رکھتے ہوئے پوڈ کاسٹ اسپانسر شپ کے لیے کچھ پلیٹ فارمز کے نام دئیے جارہے ہیں: مڈرول ایڈورٹائز رزلٹس میڈیا، ایڈورٹائز کاسٹ، ایڈاپٹ میڈیا، ٹرونیٹیو میڈیا۔

چھوتھا طریقہ: ایڈور ٹائزنگ نیٹ ورک میں شمولیت
بہت سے ایڈورٹائنگ نیٹ ورکس مثلا ً مڈرول، پوڈکارن، ایڈورٹائز کا سٹ وغیرہ پوڈ کاسٹرز کو اشتہار دلاتے ہیں یہ بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے پرنٹ یا الیکٹرونک میڈیا میں ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں میڈیا بائنگ ہاوسز کام کرتے ہیں یہ کسی پوڈ کاسٹ کو اشتہار دلواتے ہیں او ر اشتہار کی رقم میں سے اپنا کمیشن رکھتے ہیں البتہ ان میں سے ہر نیٹ ورک کی شرائط اور کمیشن مختلف ہوتے ہیں۔ لہذا کسی بھی ایڈورٹائزنگ نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ کرنے سے پہلے اس کے شرائط نامہ ضرور بالضرور غو ر سے پڑھ لیجئے ورنہ بعد میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

پانچواں طریقہ: پوڈ کاسٹ کی ”پریمیم“ قسطیں فروخت کیجئے۔
ایک بار جب آپ کی پوڈ کاسٹ سننے والوں کی تعداد یادہ ہوجائے اور وہ آپ کو سننے کے عادی بھی ہوجائیں تو یہی موقع ہے کہ ان کے لیے بہت اعلیٰ معیار کی پوڈ کاسٹس بنائی جائیں اور انہیں سننے کا معاوضہ رکھ دیا جائے۔مثلاً کسی پوڈ کاسٹ میں ایک ایسے مہمان کو بلائیے جسے وہ بڑی شدت سے سننا چاہیں گے اور اس کے لیے سامعین سے معاوضہ لیجیے پوڈکاسٹ کی قسطوں کی مونیٹائز کرنے کے کچھ آزمودہ طریقے یہ ہیں:
خاص مہمان کے ساتھ سوال جواب کا سیشن
کچھ خاص قسطوں تک دوسرے سامعین سے پہلے رسائی دینا (آپ چاہیں تو مناسب رقم کما نے کے بعد ان قسطوں کو مفت میں رکھ سکتے ہیں)
اشتہارات سے پاک پوڈ کاسٹ کی قسطیں۔
پوڈ کاسٹس کی لائیو اسٹریمنگ۔
اس بارے میں ”دی ڈیلی وائر“ نے اپنا مواد فروخت کرنے کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا ہوا ہے صرف دس ڈالر کے عوض ایک سبسکرائبر ان کی تمام پوڈ کاسٹس کو ویڈیوز کی شکل میں بھی دیکھ سکتا ہے۔ البتہ مفت کے سبسکرائبرز صرف ان پوڈ کاسٹس کی آواز ہی سن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں