پی سی بی نے یونس خان کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا۔

مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم کو اسسٹنٹ ٹو منیجر کی اضافی ذمہ داری دی جائیگی۔ ذرائع

لاہور (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یونس خان کی رخصتی کے بعد پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کو خالی آسامی پر فوری تقررنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے یونس خان کی خالی نشست پر پی سی بی فی الحال دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری اور شاہد اسلم کو ٹو منیجر کی ذمہ داری دی ہے تاکہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بلے بازوں کی خامیاں دو رکرنے میں ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

خیال رہے دورہ انگلینڈ سے دو روز ہی قبل بیٹنگ کوچ یونس خان نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں