پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ کو خبردار کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹویٹر“ کی انتظامیہ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ٹویٹس اور ٹرینڈز کو فوری طور پر بلاک یا ہٹانے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی اے کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا ٹرینڈز کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی لہذا اسے فوری طورپر ہٹایا جائے یا بلاک کیا جائے۔
پی ٹی اے نے کہاں ہے کہ تمام سوشل میڈیا ایپس کو ہدایت جاری کی جارہی ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے وہ تمام مواد جو نقصان دہ ہیں ان کو ہٹانے کی درخواستوں پر فوری عمل کرے
پی ٹی اے نے مزید کہاں کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت وسہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں