پی ٹی سی ایل نے اہم اعلان جاری کردیا۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے یکم اپریل سے کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق لینڈ لان سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20فیصد اضافہ کردیا گیا اور فی منٹ کال چارجز 1.50روپے ہوں گے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز میں 15پیسے اضافہ ہوگا جس کے بعد لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65روپے ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں