چائنیز سموسے تیار کرنے کا طریقہ۔

درکار اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو، آلو چار عدد، دودھ ایک کپ، انڈے پانچ عدد، (ابلے ہوئے) اورکالی مرچ حسب ذائقہ، سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت، تیل ڈیپ فرائی کے لئے۔

ترکیب :
ایک دیگچی میں آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔ ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کردیں اور دودھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ خشک ہوجائے جبکہ آلو اور چکن گل جائے۔ اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملا لیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ یہ آمیرہ سموسہ پٹی پر رکھیں اور سموسے بنالیں۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور سموسے ڈال کر گولڈن براون ہونے تک تل لیں۔ انہیں املی یا پودینے اور دہی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں کیونکہ آپ کے چٹ پٹے لذیز سموسے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں