چینی ڈیجیٹل کرنسی پروگرام میں اہم موڑ۔

چین دنیا کا پہلا بڑا ملک بننے جارہا ہے جہاں کی حکومت ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرانے والی ہے جو مرکزی بینک کنٹرول کرے گا اور اس طرح وہ دنیا میں امریکی معاشی بالادستی ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔
ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرانے کے لئے چین کو مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے کافی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ جے ڈی ڈاٹ کام جو چین کی ای کامرس کی بڑی کمپنی ہے نہ 26اپریل کو اعلان کیا کہ اس کی جانب سے عملے کے کچھ افراد کو تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل یو آن (جنوری 2021) ذریعے کی جارہی ہے۔
ڈیجیٹل یو آن کو کاغذی نوٹوں کے متبادل کے طور پر ڈیزائن کیا جارہا ہے اور یہ بینک اکاونٹس میں طویل المعیاد بنیادوں پر ڈپازٹ رقوم کا متبادل نہیں۔
کمرشل بینکوں کی جانب سے صارفین میں ڈیجیٹل کرنسی کی تقیسم میں کردار ادا کیا جائے گا اور اس کے عوض انہیں اتنی ہی رقم اپنے ذخائر میں جمع کرانا ہوگی۔
چین کچھ عرصے سے اپنی کرنسی کو عالمی سطح پر ڈالر کے متبادل کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے اور ڈیجیٹل یو آن سے ممکنہ طور پر اس مقصد میں مدد مل سکے گی جبکہ دیگر ممالک کے صارفین کو بھی یو آن کے استعمال کرنے کے لئے تیارکرنا ممکن ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں